حیدر آباد چیمبرالیکشن،صدر اور نائب صدور بلامقابلہ منتخب

122

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل اور الیکشن 2020-21ء کے ریٹرننگ آفیسر عبدالوحید کے اعلامیہ کے مطابق چیمبر کے عہدیداران صدر سلیم الدین قریشی، سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن اور نائب صدر احمد ادریس چوہان غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ 12 ستمبر کو عہدیداروں کی نشستوں
کے لیے نامزدگی فارم داخل کرنے کے آخری دن تک تین اراکین نے فارم داخل کیے۔ اُن کے مقابلے میں کسی نے فارم داخل نہ کرائے۔14 ستمبر کو داخل کردہ نامزدگی فارمز کی الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کی اور اُنہیں ہر لحاظ سے دُرست پایا۔ الیکشن کمیشن چیئرمین نبیل احمد صدیقی، اراکین محمد اصغر خلجی اور شیخ شوکت علی پر مشتمل ہے جو سرکاری اعلان جنرل باڈی کے 26 ستمبر 2020ء کو ہونے والے اجلاس میں کرے گا۔