نورانی بستی میں مکان سے خاتون وکیل کی لاش برآمد

75

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی میں ایک مکان سے خاتون وکیل کی لاش برآمد ۔خاتون کو قتل کے شبہ پر حیدرآباد بار کی جانب سے ہڑتال
،عدالت کا بائیکاٹ ۔حیدرآباد تھانہ پنیاری پولیس نے خاتون وکیل کی لاش کوقانونی کاروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔30 سالہ خاتون وکیل صوبیہ تین بچوں کی ماں ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے گلے پرپھندے کانشان ہے جبکہ مقتولہ کے بھائی حیدر کا کہنا ہے کہ صوبیہ کو اس کے شوہر عامر نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ معاملہ پوسمارٹم کے بعد ہی پتا چلے گا۔