مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل طلب

102

اسلام آباد ( آن لائن ) کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا گیا ،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے،ای سی سی تین نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ،دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے۔ ایجنڈا کے مطابق رقم وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کو فراہم کی جائے گی، معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور ہوگا ،رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 ء کے اجرا کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔