چھلگری کی حدود میں تین سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق

52

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) چھلگری کی حدود میں تین سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔لاش کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیںسخی پیر پولیس کی کاروائی ۔ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت اسلحہ ومسروقہ سامان سمیت گرفتار۔ سخی پیر پولیس کو فریادی عبدالحمید راجپوت نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اس کے دوست سے دو مسلح افراد اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور چوہان کانٹا ستار شاہ روڈ کے قریب سے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان مزید وار دات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے نام محمد آصف قائم خانی اور محمد احمد عرف سونو سیخ شامل بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے دو عدد30بور کی پسٹل چھینا ہوا موبائل ، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔قبل ازیںعوامی نیشنل پارٹی کے حیدرآباد کے صدر کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی ۔تھانہ حالی روڈ کی حدود میں عوامی نیشنل پارٹی حیدرآباد کے صدر جاوید خان یوسفزئی کی گھر کے باہر کھڑی نئی سپر اسٹار موٹر سائیکل نمبرHBP2768نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔