پاکستان میں جنسی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، بختاور زرداری

66

کراچی( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی بہن بختاور زرداری نے بھی موٹروے زیادتی کیس پر ردِعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی بہن بختاور زرداری نے بھی لاہور موٹروے حادثے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں سے لے کر پارکنگ، گھروں میں خواتین و بچوں سے لے کر جانوروں تک عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظر انداز کیا گیا۔پاکستان میں جنسی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،زیادتی ناقابل تلافی جرم ہے اور اس سے آگے بڑھنے کا واحد راستہ دکھاوا کرنے کے بجائے تعلیم ہے۔ ہمیں مقابلہ کرنے، آواز اٹھانے اور بہتر تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔