حیدر آباد، جمیل رشید کی خدمات کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

63

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) شہر کی نامور اور معروف سماجی، ثقافتی اور ادبی تنظیم سندھ کلچرل پلیٹ فارم کی جانب سے حیدرآباد کے نامور اور معروف بلاصلاحیت شو بزنس قلمکار جمیل رشید کے لیے ان کی طویل خدمات کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کی گئی، جس میں حیدرآباد کے سینئر فنکاروں کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں فیض محمد سحر، ندیم سلیمانی نے بھی خصوصی شرکت کرکے جمیل رشید کی صلاحیتوں کو سراہا۔ جمیل رشید کی خدمات کو سراہتے ہوئے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمیل رشید کا تعلق حیدرآباد کے ایک شوبزنس فنکار گھرانے سے ہے۔ جمیل رشید گزشتہ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے شوبزنس کے مختلف رسائل، جرائدو اخبارات میں اپنے قلم کے ذریعے اپنا لوہا منوارہے ہیں اور اب تک سو سے زائد مضامین قابل اشاعت ہوچکے ہیں، جسکے باعث وہ شہر کے قلمی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔