لاڑکانہ، سینٹرل جیل میں قیدی کی مبینہ خودکشی کی کوشش، جیل حکام کی تردید

92

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قتل کے مقدمے میں سزا کاٹنے والے قیدی منصور شاہ نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر مبینہ خودکشی کی کوشش کی، پولیس نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں طبی امداد دی گئی۔ جیل پولیس اور قیدی کے ورثا نے بتایا کہ منصور شاہ کو بیت الخلا میں گرنے کے دوران شیشہ گردن پر لگا جس کے باعث وہ زخمی ہوا۔