پی پی اور پی ٹی آئی رہنماوں نے میہڑ کو تباہ کیا، کامریڈ انور کھوکھر

90

میہڑ (نمائندہ جسارت) سندھ قومی پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان، 19ستمبر کو کراچی میں دریا بچاو¿ اور کراچی بچاو¿ ریلی کو کامیاب کرنے کے لیے آگاہی ریلی۔ میہڑ میں سندھ قومی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کامریڈ انور کھوکھر، مرکزی رہنما کامریڈ منور کھوکھر، ضلع دادو کے رہنما غلام عباس خاصخیلی اور عمران پتوجو کی جانب سے نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر آگاہی ریلی نکالی اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں سندھ قومی پارٹی کی جانب سے میہڑ سمیت پورے سندھ میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے میہڑ کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ایک سازش کے تحت کراچی کمیٹی بنائی جا رہی ہے جس کو رد کرتے ہیں، وفاق کی سندھ سے زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر مسنگ پرسن کے لگائے گئے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کا نوٹس لے کر شفاف انکوائری کرا کے ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 19 ستمبر کراچی میں دریا بچاﺅ اور کراچی بچاﺅ ریلی نکالی جائے گی، جس میں سندھ کے عوام کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔