ڈی آئی جی محمد امین یوسفزئی کے والد اور صحافی حنیف زئی کے انتقال پر تعزیت

60

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی محمد امین یوسفزئی کے والد اور صحافی حنیف زئی کے انتقال پر میرپور خاص پریس کلب میں تعزیتی اجلاس صدر راشد سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں نائب صدر شوکت پنہور، جنرل سیکرٹری آفتاب قادری، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں امین یوسفزئی کے والد اور بدین کے صحافی حنیف زئی کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لےے فاتحہ خوانی کی گئی۔