واٹس ایپ پر سروس ٹیکس لگانے کا اعلان

277

میڈریڈ: اسپین میں حکومت نے واٹس ایپ سمیت دیگر کمپنیوں پر سروس ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حکومت کے سینئر عہدیدار کے مطابق اسپین نے کالز اور میسجز کی سہولت فراہم کرنے والی موبائل ایپلی کیشن کمپنیوں پر سروسز ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ اور دیگر آمدنی بنانے والی کمپنیوں کو حکومت نے تحریری تجویز سے آگاہ کردیا ہے۔

حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا قانون تیار کرلیا ہے، اب اس معاملے پر عوام سے بھی رائے لی جائے گی اور انہیں اس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جو کمپنیاں سالانہ 1 ملین یورو کی آمدنی کریں گی انہیں اسپین میں اپنی سروسز جاری رکھنے کے لیے ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوگا اور اس حوالے سے آئندہ ماہ عوامی سروے کروایا جائے گا۔