اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں کئی ماہ لگ گئے.
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 6 ماہ کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں کئی ماہ لگ گئے.
سکول کا پہلا دن آنے میں مہینں لگ گئے۔ وباء ہی ایسی خوفناک تھی ، اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، تعلیم کے وزراء اور ارباب اختیار کا شکریہ کہ احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کئے گئے، خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے! آمین
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 15, 2020
فواد چوہدری نے کہا کہ وبا خوفناک تھی لیکن اللہ کا شکر ہے آج بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے، تعلیم کے وزرا اور ارباب اختیار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے گئے.
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے! آمین.