لاہور موٹروے خاتون زیادتی کیس میں پولیس تاحال متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ نہ کرسکی.
تفصیلات کے مطابق لاہور گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس میں پولیس کی متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرنے کے باوجود خاتون کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا.
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ نہ ہونے سے پولیس کو مشکلات کا سامنہ ہے اور خاتون کے بیان کے بغیر کیس کو آگے بڑھانا مشکل ہوگیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: لاہورموٹروے واقعہ میں ایک اور ملزم گرفتار
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کا بیان تاحال ریکارڈ نہ کیا جاسکا جبکہ ملزم شفقت کی گرفتاری کے باوجود متاثرہ خاتون سے رابطہ نہ ہوسکا.
یاد رہے کہ کچھ روز قبل لاہور گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار بھی کی جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو فون بھی کیا لیکن موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔