‘پاکستان میں کوئی انسانی حقوق نہیں، بچے اور خواتین غیر محفوظ ہیں’

248

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے بچے اور خواتین محفوظ نہیں ہیں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا وزیرانسانی حقوق ایوان میں نہیں۔

سینیٹ اجلاس میں موٹروے واقعہ کی گونج سنائی دی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ  پاکستان میں کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں، ہمارے بچے اور خواتین محفوظ نہیں ہیں، اتنا بڑا واقعہ ہوگیا وزیرانسانی حقوق ایوان میں نہیں، ابھی تک انسانی حقوق کمیشن کےارکان کاتعین نہیں ہوا۔

وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی سینیٹ اجلاس میں عدم حاضری پر اپوزیشن نے  احتجاج کیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نےتوسوچا تھاکہ وقفہ سوالات میں فیصل واوڈا کےچہرےکی تقریب رونمائی ہوجائے گی۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ فیصل واوڈا کہاں ہیں،کہاں بھاگ گئے ہیں؟ ٹی وی پر تو فیصل واوڈا بیٹھےہوتے ہیں،لیکن ایوان میں نہیں آتے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا بھاگنے والوں میں سے نہیں،ہم ان سب کوبھگائیں گے۔