“جنوبی ایشیا کے امن کو بی جے پی کی پالیسیوں سے خطرہ ہے”

223

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو بی جے پی دورکی پالیسیوں اوراقدامات سےخطرہ ہے.  

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے امریکا بھارت انسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ کے مشترکہ بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ بیان میں پاکستان کاغیرضروری حوالہ مستردکرتےہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو تحفظات سے آگاہ کردیا، شراکت دارممالک جنوبی ایشیا کے امن سے متعلق معاملات کو معروضی طورپردیکھیں پاکستان سرحد پار بھارتی دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا.

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، جنوبی ایشیا کے امن کو بی جے پی دورکی پالیسیوں اوراقدامات سےخطرہ ہے.