کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کا کوئی اتہ پتہ نہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کے الیکٹرک سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھائی کے الیکٹرک والوں، پوچھنا تھا کے اب تو بارش بھی نہیں، اب کا نیا بہانہ بتادیں بجلی نہ ہونے کا؟
بھائی @KElectricPk والوں، پوچھنا تھا کے اب تو بارش بھی نہیں، اب کا نیا بہانہ بتادیں بجلی نہ ہونے کا؟ گزشتہ رات دس بجے سے لائٹ گئی ہوئی ہے اور تقریاباً بیس گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی لائٹ کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم سے آجاتا ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 14, 2020
شاہد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ رات دس بجے سے لائٹ گئی ہوئی ہے اور تقریاباً بیس گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی لائٹ کا کوئی اتہ پتہ نہیں، بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم سے آجاتا ہے۔