فلسطین اپنی مدد خود کرے، اماراتی سفارتکار

343

واشنگٹن: متحدہ عرب امارات کے سینیئر سفارتکار عمر سیف غوباش نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی مدد خود کریں۔

عمر سیف غوباش نے ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بجائے روایتی مذمتوں اور تنقیدوں کے فلسطینوں کو چاہیے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اسرائیل اور امریکہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔

عمر سیف نے یہ بات واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران ٹائمز آف اسرائیل کے نمائندوں کو دئیے گئے انٹرویو میں اُس وقت کہی جب وہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے حوالے سے  تیاری کررہے تھے جو کہ وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دستخط کی تقریب کی سربراہی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید کے سپرد ہے جبکہ تقریب میں بحرین کے وفود بھی شامل ہیں۔