تیز ترین رفتار کی حامل لفٹ کہاں ہے؟

306

تیز ترین رفتار کی حامل لفٹ تائیوان کے شہر تائپی کی ‘تائپی 101’ عمارت جو کہ تائیون کی اونچی ترین عمارت ہے، میں نصب ہیں۔

اس عمارت میں نصب کردہ 67 لفٹس میں سے 2 لفٹس پستول کی گولیوں کی شکل کی ہیں۔ عمارت کی انتہائی اونچائی پر پہنچنے میں انہیں صرف 43 سیکنڈز لگتے ہیں جبکہ زمین پر آنے میں صرف 52 سیکنڈز۔

بلندی کی طرف جاتے وقت 37 میل فی گھنٹے کی رفتار اختیار کرتی ہیں (یعنی ایک منٹ میں 3،314 فٹ کا فاصلہ) اور نیچے آتے وقت ان کی رفتار 23 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔