لسبیلہ ،اسکولوں میں جراثیم کش اسپرے کا آغاز

93

لسبیلہ (نمائندہ جسارت)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کمیٹی بیلہ وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بیلہ کا عملہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بیلہ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بیلہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیلہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیلہ و دیگر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جراثیم کش اسپرے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔