جنسی تشدد کے مرتکب ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے ،سرداراحمد آرائیں

79

نواب شاہ (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شہید بے نظیر آباد کے جنرل سیکرٹری سردار احمد آرائیں نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ شاہراہوں پر بچوں کے ساتھ سفر کرتی ہوئی خواتین بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بچوں کی تعلیم، خواتین کو ترقی اور ان کو معاشرے میں باوقار اور تحفظ دینے کے حکومتوں کی طرف سے دعوے اور دوسری طرف عمران خان کی طرف سے مدینہ جیسی ریاست کے قیام کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن قانون کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسے مجرموں کے لیے سزائے موت کے لیے قانون میں ترمیم پیش کی جسے پی ٹی آئی، پی پی اور مسلم لیگ ن نے مل کر مسترد کر دیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ اس بے راہ روی کے ذمے دار الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر فحش پروگراموں اور ویب سائٹس کی بھرمار بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز پر پابندی لگا کر مجرموں کو سرعام موت کی سزا دی جائے نہ کہ حکومت نامردی کی سزا کی تجویز دے کر پوری دنیا میں اپنی جگ ہنسائی کا موقع فراہم کرے۔