قومی پولیو مہم کا 21ستمبر سے آغاز، 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

400

اسلام آباد: 3روزہ قومی انسداد پولیو مہم  کا آغاز 21 ستمبر سے کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 3 روزہ مہم  کے اندر 2 لاکھ 70ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں جو دسندھ میں 92 لاکھ، پنجاب میں 1کروڑ 99 لاکھ، بلوچستان میں 24 لاکھ، کے پی کے میں 67 لاکھ، اسلام آباد میں 4 لاکھ، آزاد کشمیر میں 7لاکھ اور گلگت میں 3 لاکھ بچوں کوپولیو کے قطرے  پلائے گے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، انسداد پولیو ٹیموں کو کورونا ایس او پیز  کے بارے تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

 

(والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے 2 قطرے ضرور پلائیں)