برطانیہ سیکٹر پر پی آئی اے کو 52 کروڑ روپے منافع

222

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے برطانیہ سیکٹر پر 52 کروڑ روپے منافع کمایا جب کہ پورپین سیکٹرزپر پی آئی اے کافلائٹ آپریشن بند ہونے سے28کروڑروپے نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہونے والے  قومی اسمبلی اجلاس میں  وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے ایوان میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ برطانیہ سیکٹر پر 52 کروڑ روپے منافع کمایا گیا،  برطانیہ اورپاکستان کےدرمیان پروازیں چلانےکیلئےمالٹاکی کمپنی سےخدمات لی گئیں، پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے اب تک 4 راونڈ ٹرپ چارٹر پروازیں چلائی ہیں۔

جواب کے مطابق برطانیہ سیکٹر پر 5.31 ارب لاگت کے مقابلے میں 5.81 ارب ریونیو حاصل ہوا، پی آئی اے نے کینیڈا،عرب امارات،اومان، قطر کیلئے پروازیں شروع کردی ہیں جب کہ  ملائیشیا،افغانستان اور سعودی عرب کیلئے بھی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پورپین سیکٹرزپر پی آئی اے کافلائٹ آپریشن بند ہونے سے28کروڑروپے نقصان ہوا، یورپی سیکٹرز پر 1.69 ارب کے بجائے 1.41 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا، پی آئی اے کو یہ نقصان جولائی تا اگست 2020 ہوا۔