دل و دماغ کو صحت مند رکھنے کا طریقہ

375

امریکہ کے انسداد بیماری و علاج کے ادارے سی ڈی سی پی کے مطابق امریکہ میں ہر 4 بالغ افراد میں سے 3 افراد معیاری جسمانی سرگرمی نہیں کرتے اور یہ شرح ہر ممالک میں مختلف ہے۔

عدم جسمانی سرگرمی یعنی physical inactivity جہاں آپ کے جوڑوں اور عضلات کی فعالیت کیلئے نقصان دہ ہیں وہیں یہ دل و دماغ کیلئے بھی مضر ہے جس کے نتیجے میں آپ کے ذہن و دل میں مختلف نوعیت کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں اور اس کی اولین حل یہی ہے کہ آپ اپنے جسم کو زیادہ سے زیادہ متحرک رکھیں جس میں ورزش کو روز مرہ کا معمول بنائیں۔

جسمانی سرگرمی کے صحتِ قلب پر اثرات:

جسمانی سرگرمی یا ورزش آپ کو 3 بڑی نعمتوں کی حامل بنا سکتی ہے جس میں:

1) کئی طرح کی بیماریوں سے نجات

2) جسم میں کولیسٹرول کا متوازن رہنا

3) اور موٹاپے سے بچنا اور متوازن وزن کا حامل ہونا شامل ہے۔

جسمانی سرگرمی کے دماغی صحت پر اثرات:

جس طرح جسمانی سرگرمی دل اور جسمانی صحت کی ضامن ہے اسی طرح دماغی صحت پر بھی اس کے اچھے اثرات پڑتے ہیں جس میں

1) اچھا موڈ اور جسم میں تروتازگی اور توانائی کا محسوس ہونا

2) بڑھتی عمر کے ساتھ مختلف بیماریوں سے مامون ہونا

3) اور اسی وجہ سے عمر کے آخری حصے میں بھی دوسروں پر انحصار کرنے کی ضرورت محسوس نہ کرنا شامل ہے۔