آرمی چیف کی گوجرانوالہ آمد،ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا

177

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا جبکہ اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورا ن آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشن کے آپریشنل ایڈمنسٹریٹو تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی کمپلیکس کے قیام کا مقصد جنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی کو مزید نکھارنا ہے۔ کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر ،کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیربھی موجود تھے۔آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا مظاہر ہ بھی دیکھا، جنگی مشقوں میں آرمڈ آرٹلری ،انجینئرز ،میکنائزڈ انفنٹری کے جوانوں اور افسران نے حصہ لیا ۔آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا ۔