زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی کے قانون کےلیے قرارداد جمع

116

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ق) نے موٹروے زیادتی جیسے واقعات کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے لیے قانون سازی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامی ملک پاکستان میں بداخلاقی اور موٹروے زیادتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ملزمان کو کھلے عام پھانسی دینے کے لیے فی الفور قانون سازی کی جائے ۔