تصادم کیس، لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں توسیع

115

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب دفتر لاہور کے باہر تصادم کے الزام میں ملوث مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 22 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی جبکہ دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے عدالت میں حاضری سے معافی سے متعلقہ
درخواست کو منظور کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ پیشی کے بعد لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ حکومت کے ایما پر پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔