نیب کیخلاف پرویز الٰہی کی اپیل پر سماعت ملتوی

122

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چودھری برادران کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے اختیارات کو چیلنج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 24 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ جس کی وجہ سے چودھری برادران کے خلاف 3 مختلف انکوائریاں زیر سماعت ہیں جبکہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں ہے۔