دولت لوہانہ کی صفدر بگھیوکو بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعیناتی پر مبارکباد

150

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے صفدر علی بگھیو کی بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد تعیناتی پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے اور صنعتکار و تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صفدر علی بگھیو حیدرآباد میں صحت و صفائی کی محذوش صورتحال اور
تجاوزات کے خلاف مہم کو اوّلین ترجیح دے کر عملی اقدام کریں گے خاص طور پر مارکیٹوں کے ارد گرد صفائی ،کچروں کے ڈھیر اور سڑکوں پر روز بروز بڑھتے ہوئے قبضوں کے خلاف بھرپور اقدام کریں گے ۔