ڈاکٹرماہا کے والد کی میڈیکل بورڈ کے لےے درخواست

135

کراچی (آن لائن)ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلےے درخواست دائرکردی ، جس میں کہاگیا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبر کشائی، پوسٹ مارٹم، مزید میڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ
کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساو¿تھ میں میڈیکل بورڈ کیلےے درخواست دائرکردی ، درخواست گزار کے وکیل عباس رشید رضوی ایڈووکیٹ نے کہا پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کے واقعے کوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سے تحقیقات کیلےے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی دائیں جانب سے خارج ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔