ڈاکٹر عمران فاروق کی دسویں برسی پر فاتحہ خوانی

115

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عمران فاروق کی دسویں برسی پر تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کا شہید انقلاب کو خراج عقیدت درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وسیم حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈاکٹر عمران فاروق کی جرات و بہادری قابل تقلید ہیں۔ڈاکٹر عمران فاروق کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ شہید کی قربانی تحریکی کارکنان کیلیے ایک عظیم مثال ہے تحریک کے تمام کارکنان کی جانب سے شہید انقلاب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔