میڈیا ذمے داران ملک کا نظریاتی تشخص اجاگر کریں، معراج الہدیٰ

118

کراچی (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر قائمہ کمیٹی برائے میڈیا ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی ،فکری و اقامت دین کی تحریک ہے۔ میڈیا ذمے داران ملک کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام کو عام کرنے کے لیے میڈیا کے تما م ٹولز کا مثبت و مؤثر استعمال
کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں زوم پر میڈیا ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، مرکزی سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر شمس الدین امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چناسمیت ملک بھر سے میڈیا کے ذمے داران شریک تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر کی جانے والی سرگرمیوں کے جائزے سمیت بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے یوم پیدائش اور وفات کے حوالے سے سرگرمیوں پر مشاورت و منصوبہ بندی بھی کی گئی۔