مختلف ادبی تنظیموں و شعراکا’’ حقوق کراچی مارچ‘‘ میںشرکت کااعلان

91

کراچی (نمائندہ جسارت)شہر کی مختلف ادبی تنظیموں اور شعرا کرام نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے لیے جاری جماعت اسلامی کی تحریک اور 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ شعرا کرام نے ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے ساتھ ایک
نشست میں جماعت اسلامی کی کوششوں کو بھی سراہا ،ان ادبی تنظیموں میں چیئرمین نیاز مندان کراچی کے رونق حیات،ادارہ فکر نوکے اختر سعیدی ، بزم یاران سخن کے ڈاکٹر نثار احمد نثار، بزم نگار ادب کے صدر سخاوت علی نادر، بزم تقدیس ادب کے جنرل سیکرٹری احمد سعید خان، جوہر ادب کے نجیب ایوبی اور دیگر شعرا کرام ،تنویر سخن ،سید شائق شہاب،زاہد عباس،عبدالمجید محور ،اجمل سراج، عبدالحکیم ناصف،فاروق عرشی،عمران شمشاد شامل ہیں۔ نشست میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب اور ڈپٹی سیکرٹری نوید علی بیگ بھی شریک تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے شعرا کرام کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ’’حقوق کراچی تحریک مارچ‘‘ کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔