غازی فاؤنڈیشن کایوم تاسیس ،اہم شخصیات کو ایوارڈ دیے گئے

129

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے آٹھویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بانی چیئر مین غازی فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی اور جنرل سیکرٹری پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کرنل (ر) نسیم راجہ کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 1971ء کی جنگ کے ہیرو وائس ایڈمرل احمد تسنیم غازی پاکستان گولڈ میڈل اور پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ اور بہترین کارکردگی ایوارڈز دیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل(ر) امجد شعیب تھے جبکہ سابق وزیر دفاع سیکرٹری دفاع جنرل(ر) نعیم لودھی، جنرل (ر) اعجاز اعوان، جنرل(ر) محمد خالد، جنرل (ر)جاوید اسلم طاہر بریگیڈیئر(ر) عبدالرحمن بلال،ماہر تجزیہ کار مرزا عالم بیگ، گلریز پاشا،چودھری عدنان ظفر، عابد حسین علوی، ظہور ظفر، سجاد رسول عباسی اور دیگر اہم قومی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں نظامت کے فرائض بریگیڈیئر (ر) منیر احسن اور اسامہ رضی حسینی نے انجام دیے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،تلاوت کی سعادت معروف اسکالر اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر نور الرحمن ہزاروی نے حاصل کی۔ تقریب میں متعدد اعلیٰ افسران کو پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ دیاگیا،ممتاز تجزیہ کار مرزا عالم بیگ کوبدست جنرل (ر) امجد شعیب پرائیڈ آف پاکستان سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں غازی فاؤنڈیشن کے تنظیمی عہدیداروں کو حسن کارکردگی پر بیسٹ پرفارمینس ایوارڈ بھی دیے گئے۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیے میں لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کی یاد میں اسلام آباد میں تعمیر کی جائے اور تعلیمی اداروں میں نیشنل کیڈٹ کورس NCCکو بحال کیاجائے۔