ایڈیشنل آئی جی حیدرآبادکا ایس ایس پی آفس کا دورہ

167
ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد ایس ایس پی آفس کے دورے پر سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمدنے ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا دورہ کیا ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا استقبال کیا جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی کو سلامی پیش کی ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمدنے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے ہمراہ ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ کیا اور تمام انچارج صاحبان نے اپنے روز مرہ کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے تمام شعبہ جات کے دورے کے بعدایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کیساتھ انکے دفترمیں تفصیلی ملاقات کی اور ایس ایس پی حیدرآباد نے ضلع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کیے گئے اقدامات سے ایڈیشنل آئی جی کوآگاہ کیا اور مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔