سابق ڈی جی ایف آئی اے کی پنشن روکنے کا نوٹی فکیشن معطل

130

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹی فکیشن معطل
کردیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اے جی پی آر 10 روز میں بشیر میمن کی پنشن کے معاملے پر رپورٹ پیش کرے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اے جی پی آر کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ کسی کی پنشن کیسے روک سکتے ہیں؟قانون بتائیں آپ کسی کی پنشن کیسے روک سکتے ہیں؟جس پر اے جی پی آر کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ 465 بی ون کے تحت ان کی پنشن روکی گئی ہے، بشیر میمن نے استعفا دیا تھا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب آپ نے بشیر میمن کی پنشن کے تمام کاغذات مکمل کر لیے تو کس نے کہا روک دیں آج تک آپ نے کیا کبھی کسی اتنے سینئر افسر کی پنشن روکی ہے، استعفا تو کوئی افسر بھی دے سکتا ہے اور وہ متعلقہ اتھارٹی نے منظور بھی کیا۔عدالت کا اے جی پی آر کو بشیر میمن کی پنشن کا معاملہ دوبارہ دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔
پنشن