جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 21ستمبر کو طلب

163

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ نے 21 ستمبر کو کراچی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت قبا آڈیٹوریم میں سہ پہر 3 بجے ہونے والے اس اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیاں، تیاری و حکمت عملی سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔