تمسخر انہ بیان پر شہباز شریف استعفا دیں، فیاض چوہان

118

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان سے متعلق تمسخر انہ بیان پر شہباز شریف استعفا دیں، زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے الٹا اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا جھوٹا
کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، اس سے پہلے قائد خرافات فرانزک سائنس لیبارٹری کے اپنے دور میں قیام کا بھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں۔
فیاض چوہان