ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی نوازشریف کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری

110

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تعمیل کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کے بعد ایوان فیلڈ ریفرنس میں بھی نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی 22 ستمبر تک تعمیل کرائی جائے، ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ صرف اپیلوں پر حاضری یقینی بنانے کیلیے جاری کیے گئے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ
وفاقی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے جب کہ سزا معطلی کی شرائط کے تحت اپیلوں کی پیروی کے لیے نوازشریف کو موجود ہونا چاہیے تھا۔واضح رہے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے پہلے ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔
نواز شریف وارنٹ