جی ڈی ایم اوز اور میڈیکل برانچز میںبھرتیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ

129

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کے انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائر فورس کی جی ڈی ایم اوز اور میڈیکل (اسپیشلسٹ) برانچز میں بطور کمیشنڈ آفیسر بھرتی کیلیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو کہ 27ستمبر 2020ء تک جاری رہے گا۔ اعلامیہ میں خواہشمند امیدوار وں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھرتی کیلیے پاک فضائیہ کے انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد یا www.joinpaf.gov.pkپر رابطہ کریں۔