کراچی (آن لائن) کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا ۔ ترجمان کیالیکٹرک نے گیس فراہمی میں کمی کو بجلی کی حالیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی3،3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لائن لاسزوالے علاقوں میں 7,5گھنٹے سے بڑھاکر9گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی میں جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں ملیر،شاہ فیصل،لانڈھی،اورنگی،کورنگی،نارتھ ناظم آبادکے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ لیاقت آباد،نارتھ کراچی،نیوکراچی،گلستان جوہر،اسکیم33میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن کوگیس فیلڈسے120ملین مکعب فٹ گیس کمی کاسامنا ہے اورگیس کمی کیب اعث لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔ ترجمان کیالیکٹرک نے بتایا کہ گیس میں کمی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثرہے۔