اے پی سی سے قبل ہی ہاتھ پائوں پھول گئے، حافظ حسین

115

اوکاڑہ ( آن لائن ) اپوزیشن کی اے پی سی سے پہلے ہی حکومت کے ہاتھ پائوں پھول رہے ہیں،حکومتی وزرا اے پی سی کے متعلق ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے محسوس ہورہا ہے کہ انکے ہوش وحواس اڑرہے ہیں۔اپوزیشن کی اے پی سی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اگر اس کو سکہ بند بنانا ہے تو پھر نواز شریف کو وطن واپس آنا ہوگاتاکہ حکومت کے خلاف جو بھی کوشش کی
جائے تو میاں محمد نواز شریف اپوزیشن کے آگے ہوںتاکہ تمام سیاسی جماعتیں یک جان دو قالب نظر آئیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے میڈیا سیل سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاموجودہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اسکے بچوں کے سامنے جودرندگی کا واقعہ پیش آیا ہے ملزمان کو ریاست مدینہ کے قوانین کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی درندہ صفت انسان کو ایسی جرات نہ ہو۔