پی ایس پی کا آج حیسکو مظالم کے خلاف احتجاج کا اعلان

106

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد میں حیسکو کی روزانہ کی بنیا د پر بڑھتی ہوئی شکایتوں، زیادیتوں، خراب ٹرانسفارمرز کا کئی کئی ہفتے تک نہ لگانا ،انکی مرمت کیلیے بھاری رقوم کی وصولی ،ناجائز جرمانے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، خرابی کی صورت میں فوری مرمت نہ کرنے اور ایچ ڈی اے کی خراب کارکردگی کے خلاف آج مورخہ17 ستمبر دن 2بجے پریس کلب حیدرآباد پر مظاہرہ کیاجائے گا۔مظاہرے سے وائس چیئرمین پی ایس پی پاکستان شبیر احمد قائم خانی ودیگر مرکزی و ڈویژنل ذمے داران خطاب کرینگے نیز ڈویژنل صدر ندیم قاضی نے عوام الناس سے اپنے حقوق کیلیے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ عوامی مسائل فوری حل ہوسکیں ۔