قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی سے خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید

226

سرینگر: جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے خاتون سمیت چار کشمیری نوجوان شہید کردیے.

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے خاتون سیمت چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے باٹا مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے تاہم علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس سمیت تمام مواصلاتی سسٹم معطل ہے.

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 13 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں.