پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 جبکہ 6,399 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 818، پنجاب میں 98,041 ،بلوچستان میں 13,798 خیبرپختونخواہ 37,185، گلگت بلتستان میں 3,336، اسلام آباد میں 16,005 اور آزاد کشمیر میں 2,451 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,451 پنجاب 2,223، خیبرپختونخوا 1,257، اسلام آباد 178، گلگت بلتستان 79، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 66 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار 169 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 30 لاکھ 56 ہزار 795 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 808 ٹیسٹ کے دوران 545 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 6 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 593 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 34 ہزار 508 افراد متاثر، 9 لاکھ 45 ہزار 92 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 18 لاکھ 991 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔