کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے

300

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، سبی، بولان اور ہرنائی سمیت اطراف کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سبی سے 30کلو میٹر مغرب میں تھا،زلزلے کی گہرائی 18کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، بعض مساجد میں اذانیں بھی دی گئیں۔