آئرش وزیر کورونا میں مبتلا،پوری کابینہ کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا

259

ڈبلن: آئرلینڈ میں وزیر صحت کو کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد پوری کابینہ کو زبردستی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر برائے صحت اسٹیفن ڈونیلے کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

وزیر کو تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے کابینہ کے تمام اراکین کو زبردستی آئسولیشن میں جانے کا حکم دیا جبکہ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے یعنی 14 دن کے لیے ملتوی کردیا۔

اسپکر اسمبلی نے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ اراکین کو مخاطب کر کے کہا کہ ’میرے پاس بہت سنجیدہ معلومات ہیں، جو آج کے واقعے کے حوالے سے ہیں، میں کابینہ اراکین کو کہتا ہوں کہ وہ از خود قرنطینہ میں چلے جائیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم خود بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، اراکین بھی آئسولیشن میں جائیں اور آئندہ نوٹس تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔