امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے ایرک وینمیئر وہ واحد نابینا شخص ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو سر کیا۔
ایرک نے 25 مئی 2001 کو ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی مہم اس وقت مکمل کی جب ان کی عمر 32 سال تھی۔ ایرک 13 سال کی عمر میں ایک جینیاتی بیماری کے سبب نابینا ہوگئے تھے مگر انہوں نے دنیا کے چند اونچے ترین پہاڑوں کو سر کرنے کی کام 16 سال کی عمر سے ہی شروع کردیا تھا۔
ماؤنٹ ایرسٹ کو عبور کرنے سے پہلے ایرک نے الاسکا کی مکینلی کی چوٹی، ارجنٹینا کی اکونگوا کی چوٹی اور تنزانیہ کی کلی منجارو کی چوٹی کو عبور کرلیا تھا۔