سخت ترین حالات و مقامات میں کپڑے استری کرنے کا بین الاقوامی کھیل

256

یہ بات شائد چند لوگوں کو معلوم ہو لیکن دنیا میں ہزاروں قسم کے کھیل اور اسپورٹس کے علاوہ ایک استری کرنے کا کھیل بھی ہے جو بین الاقوامی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے۔

 

اس کھیل میں کھلاڑیوں کو دنیا کے شدید ترین حالات اور پیچیدہ مقامات میں کپڑوں کو استری کرنے کا چیلنج دیا جاتا ہے جس میں انہیں مختلف ساخت کے کپڑوں پر سے تمام شکنوں کو ختم کرنا ہوتا ہے۔

 

اس منفرد نوعیت کے اسپورٹس کیلئے مقامات کے چناؤ میں سے پہاڑوں سے لے کر سمندر، برفانی صحرا، شہر کی کسی مصروف ترین جگہ کے بیچ و بیچ، جنگلات اور حتیٰ کے آسمان میں جہاز سے کودتے وقت، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔