فیس بک میسنجر رومز پہلے سے زیادہ فیچرز کے ساتھ

185

فیس بک نے اپنے میسنجر رومز کے لیے نئے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے 26 اگست کو وڈیو چیٹ ایپ کے لیے مزید اپ ڈیٹس کاا اعلان کیا گیا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں گھر سے کام کرنے کے رجحان سے اس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
معروف وڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کے مقابلے میں فیس بک میسنجر رومز میں موبائل پر نئے رومز بنانے کے لیے ایک اور ذریعے کا اضافہ کیا گیا۔ اب صارفین اپنے میسنجرز رومزز کے بیک گراؤنڈ کو اپنی تصاویر اور وڈیوز سے مزئین کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
موبائل پر میسنجر ایپ میں اب وہ تمام رومز چیٹ ٹیب میں اوپر دیکھے جاسکیں گے جن میں صارف کو مدعو کیا گیا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ چیٹ ٹیب میں اسکرولنگ کے دوران ایک نیا روم بھی بناسکیں گے، دوستوں کو مدعو کرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھیج سکیں گے اور غیرضروری رومز کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اب آپ ایک روم کو ڈیفالٹ، سجیسٹڈ یا کاسٹیوم ایکٹیویٹی کے ساتھ بناسکیں گے، مستقبل میں استعمال کی تاریخ اور اس میں شرکا کے انتخاب کو کسٹمائز کرسکیں گے۔ یہ تمام فیچرز آئندہ چند ماہ کے دوران ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی دستیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ میسنجر رومز کا فیچر رواں سال مئی میں زوم، اسکائپ، گوگل میٹ اور مائیکرو سافٹ ٹیمز جیسی سروسز کے مقابلے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
فیس بک کی یہ وڈیو کانفرنس سروس مفت ہے اور اس میں بیک وقت 50 افراد سے بات کی جاسکتی ہے اور وقت کی کوئی حد مقرر نہیں۔ گزشتہ ماہ فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے میسنجر رومز میں لائیو اسٹریمنگ کا بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ فیچر دیگر وڈیو کانفرنسنگ سروسز جیسے گوگل میٹ سے ملتا جلتا ہے اور اس سے ورچوئل ایونٹس میں زیادہ افراد فیس بک لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے حصہ بن سکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد میسنجر میں کسی روم کو بنانے والا صارف وڈیو کال کو براہ راست کسی فیس بک پیج، پروفائل یا گروپ میں نشر کرسکے گا اور اپنے دوستوں یا فالورز کو لائیو اسٹریم کا حصہ بناسکے گا۔
واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے صارفین بھی میسنجر رومز کو استعمال کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پر واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو اوپن کرکے وہاں اٹیج کے سائن پر کلک کرنے پر رومز کے آپشن کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح انسٹاگرام میں ڈائریکٹ میسجز کے آپشن میں جاکر وہاں اوپر کیمرے کے آئیکون پر کلک کریں تو آپ کے سامنے کریئٹ اے روم کا آپشن آجائے گا۔