کرہ ارض پر دنیا کا بلند ترین درجہ حرارت معلوم کیا گیا ہے جو انسانی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔کیلیفورنیا کی مشہور ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں 130 فیرن ہائٹ جو 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے اور اس کی تصدیق امریکی موسمیاتی سروس نے بھی کردی ہے۔
اس سے قبل 2013ء میں اسی علاقے میں 54 درجے سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ڈیتھ ویلی کے بارے میں ایک دعویٰ یہ بھی کیا جاتا ہے کہ ایک صدی پہلے یہاں 56.6 درجے سینٹی گریڈ گرمی کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن موجودہ ماہرین اسے ایک غلطی قرار دیتے ہیں۔
اسی طرح 1931ء میں تیونس میں 55 درجے سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا لیکن اس وقت افریقا میں انفرااسٹرکچر موجود نہ تھا اور اسی بنا پر موجودہ عہد کے ماہرین اس پر بھی شک کا اظہار کررہے ہیں۔