کورونا فنڈز کی رقم نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کو منتقل

133

لاہور (آن لائن) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے کورونا وائرس کی مد میں مختص کیے گئے 10 ارب روپے کے فنڈز میں سے 50 کروڑروپے نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کے اکائونٹ میں منتقل کردیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منتقل کی جانے والی رقم نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیے جانے والے گھروں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ گھر کم آمدنی والے افراد کو الاٹ کیے جائیں گے اور انہیں گھر بنانے کے لیے جاری کی گئی رقم سے فنڈز بھی دیے جائیں گے۔